پنجاب گیمز ‘کھلاڑیوں کے پانچویں روز بھی ٹرائلز جاری
لاہور (سپورٹس رپورٹر) 24 سے 27جنوری تک منعقد ہونے والی 73ویں پنجاب گیمز 2022ء میں حصہ لینے کیلئے پنجاب بھر میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز پانچویں روز بھی جاری رہے، ہر ڈویژن کی سلیکشن کمیٹی نے ماہر کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے، لاہور میں 5کھیلوں کے ٹرائلز مختلف مقامات پر ہوئے، آرچری کے ٹرائلز پنجاب آرچری اکیڈمی،کراٹے کے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال، جمناسٹک کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی،سوئمنگ کے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں ہوئے، کھلاڑیوں نے جوش وخروش سے ٹرائلز میں حصہ لیا۔