• news

پی ایس ایل کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں: عاطف رانا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانانے کہا ہے کہ ایونٹ کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔لاہور کے رائل پام گالف کلب میں منعقدہ لاہور قلندرز کے پارٹنر شپ معاہدے کی تقریب سے گفتگو میں عاطف رانا کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک حقیقت ہے، پی ایس ایل کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، سب اس پر عمل کریں گے اور شائقین میچز سے لطف اندوز ہوں گے۔ گراونڈ سے باہر بھی سرگرمیوں میں متحرک ہورہے ہیں تاکہ دیگر نوجوان، بچے اور خواتین بھی مصروف ہوں۔ پی ایس ایل 7 میں شائقین کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہوں گے۔ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ پی ایس ایل ٹرافی لاہور میں رہے گی، لاہور قلندرز کی ٹیم بہت متوازن ہے۔ ڈرافٹ کے دوران ٹیم کی کمپوزیشن بنانے کی کوشش کی ہے۔ محمد حفیظ اور فخر زمان سمیت دیگر بیٹرز کیساتھ لاہور قلندرز جیسی بائولنگ دنیا کی کسی فرنچائز کے پاس نہیں ہے۔ سابق کپتان سہیل اختر نے کہاکہ اوپنر اور ون ڈاون کھیلتے رہے ہیں، جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی وہ کھیلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن