تحریک انصاف کسی کے ریموٹ کنٹرول سے نہیں چلتی: پرویز خٹک
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی کے ریموٹ کنٹرول سے نہیں چلتی۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئی ہے۔ 2023ء کے عام انتخابات میں سندھ سمیت کلین سویپ کریں گے۔ منی بجٹ بھاری اکثریت سے منظور کرایا ہے۔ عوام کو جلد مہنگائی سے ریلیف ملنے والا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں۔