• news

محاصرے ، تلاشی کارروائیاں جاری ، مزید 5 نوجوان گرفتار 

جموں‘ سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کے سلسلے میں بھارتی فورسز نے تلاشی کارروائیوں کے دوران5 افراد کر گرفتار کر لیا ہے ۔ دو نوجوانوں کو جنوبی ضلع شوپیاں سے اور تین کو شمالی ضلع بارہ مولا سے گرفتار کیا گیا ۔ جنوبی ضلع شوپیاں  کے کے علاقے زینہ پورہ سے گرفتار  ہونے والوں کی  شناخت ساحل نواز خان ولد حق خان اور آصف عزیز گنائی ساکنان خوجہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے ہفتے کے روز شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں   عرفات مجید ڈار، توصیف احمد ڈار،اور عبدالمجید ڈار کو گرفتار کر لیا ہے ۔  پولیس نے  الزام لگایا ہے کہ یہ عسکریت پسند ہیں۔ تینوں ملزمین کی شناخت عرفات مجید ڈار ولد عبدالمجید ڈار ساکنہ ہاروان سوپور، توصیف احمد ڈار ولد عبدالمجید ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ لندن اور سعودی عرب میں مقیم کشمیری رہنماوں مزمل ایوب ٹھاکر اور ڈاکٹر آصف ڈار کے خلاف سری نگر میں مقدمات کے بعدانسانی حقوق کے معروف کارکن اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو کو سری نگر  میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ جبکہ بھارتی فورسز نے جموں شہر کی ایک مسلمان بستی پر حملہ کرکے 17 مکان تباہ کر دیے ہیں۔ بھارتی فورسز کی اس کارروائی سے سینکڑوں افراد سخت سردی میں  مکان کی چھت سے محروم ہوگئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے  کہا ہے کہ  اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے ماڈل کو بھارت کشمیر میں اپنارہا ہے ۔ انہوں نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ مسلم اکثریتی خطے جموں وکشمیر پر ہندوتوا تہذیب کو مسلط کرنے کی کھلی اور ڈھکی چھپی بھارتی سازشوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیر کے حوالے سے بھارت کے سامراجی رویے کی شدید مذمت کی۔

ای پیپر-دی نیشن