ایف آئی اے نے بنکوں کو ورچوئل کرنسی میں لین دین سے روک دیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے کرپٹو کرنسی کے فراڈ کی شکایات پر بنکوں کو ورچوئل کرنسی میں لین دین بند کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی جی ایف آئی اے ثناء اﷲ عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ تمام بنکوں کو مطلع کر دیا ہے کہ ورچوئل کرنسی میں لین دین نہ کریں۔ کرپٹو کرنسی کی ویب سائٹ کہاں سے آپریٹ ہو رہی تھی۔ منگل تک اس کا تعین ہو جائے گا۔ دنیا بھر میں ایسی ویب سائٹس کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ لوگوں کی شکایات پر 18 ارب ڈالر فراڈ کا معاملہ سامنے آیا۔ دہشت گردی کی فنڈنگ کیلئے بھی ورچوئل کرنسی کو استعمال کیا جاتا ہے۔ کرپٹو کرنسی کے ذریعے فراڈ کا ملزم ڈاکٹر ظفر 8 ماہ قبل گرفتار ہو چکا ہے۔