• news

نصیر آباد : شادی میں فائرنگ پولیس کانسٹیبل اور بھائی جاں بحق 

لاہور (وقائع نگار) نصیر آباد کے علاقہ میں  شادی کی تقریب کے دوران ہوائی  فائرنگ کے نتیجہ میں گولی لگنے سے  پولیس کانسٹبل اور اس کا بھائی  جاں بحق ہو گئے۔ کانسٹیبل ماجد   کی بھتیجی کی شادی پر  باراتیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ  کی جارہی تھی۔ ملزموں  کی فائرنگ سے کانسٹیبل ماجد اور اس کا بھائی جاوید عرف صفدر  جاں بحق ہوئے، لواحقین نے بتایا شادی کی تقریب کے دوران باراتی  عاصم نے فائرنگ کی  ۔ پولیس کے مطابق  فائرنگ کرنے والا سابق پولیس اہلکار ایلٹ فورس میں تعینات رہ چکا ہے  فائرنگ کرنے کے بعد ملزم عاصم سلہری   فرار ہوگیا  پولیس نے نعشیں مردہ خانہ بھجوا کر  ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن