• news

سعودی عرب‘ ایران 6 برس بعد سفارتی تعلقات بحالی پر رضامند

تہران (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات بحال کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ تہران ٹائمز کے مطابق سعودی عرب اور ایران اپنے سفارتخانے کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ رکن ایرانی پارلیمنٹ جلیل رحمانی نے کہا دونوں ممالک ازسرنو تعلقات کا آغاز کر رہے ہیں۔ خطے میں تناؤ کے خاتمے کیلئے سفارتی تعلقات کی بحالی ضروری تھی۔ سفارتی تعلقات 2016ء میں منقطع ہو گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن