• news

فنڈز خورد برد کیس‘ شہباز شریف کی بیٹی داماد کے شریک ملزم بری

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، ایرا اور سرکاری محکموں کے فنڈز کی خورد برد کا کیس میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران ، داماد عمران علی یوسف اورمرکزی ملزم اکرام نوید کے شریک  5  ملزموں  رانا محمد عثمان خان، فرہاد اکرام، ثمینہ اکرام، احسن اکرام اور عمر شمشاد کو بری کر دیا، نیب ریفرنس کے مطابق شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کی کمپنی نے اکرام نوید کی کمپنی کے ساتھ مل کر مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں میں خورد برد کی، مرکزی ملزم اکرام نوید نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کرلی تھی، نیب کے مطابق ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی کے فنڈز شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی کمپنی فاطمہ فاطمہ ڈویلپرز کو منتقل کئے گئے، اسی بنیاد پر رابعہ اور عمران علی کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیا گیا۔ عدالت شہباز شریف کی بیٹی راجہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دے چکی ہے احتساب عدالت نے دیگر پانچ ملزمان بریت کی درخواست منظور کر لی ۔

ای پیپر-دی نیشن