کرناٹک: 6 با حجاب بچیوں کا کلاس میں داخلہ بند، انتظامیہ مجرمانہ خاموش
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست کرناٹک میں 6 بچیوں کو حجاب پہن کر کلاس میں بیٹھنے سے روک دیا گیا۔ بچیوں نے حجاب اتارنے سے انکار کر دیا۔ بچیوں کو کلاس سے باہر بٹھا دیا گیا۔ انہوں نے کلاس سے باہر بیٹھ کر اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دو ہفتے گزرنے کے باوجود بچیاں کلاس روم سے دربدر ہیں۔ والدین کی شکایت کے باوجود مقامی انتظامیہ خاموش ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کالج قوانین کے مطابق کلاس میں حجاب پہننے پر پابندی ہے۔