ترکی جلد دنیا کی پہلی دس معیشتوں میں سے ایک ہوگا: طیب اردگان
انقرہ(اے پی پی)ترکی نے کہا ہے کہ وہ عنقریب دنیا کی پہلی دس معیشتوں میں شامل ہونے کی سفر پر ثابت قدمی سے رواں دواں ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدر رجب طیب اردوان نے ضلع آئدن میں کاغذ کی ایک فیکڑی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ ترکی عنقریب دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں سے ایک ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی خطہ افریقا، ایشیا اور یورپ کے پیداواری مرکز کی حیثیت رکھتا ہے، اس کاصنعتی پیداواری انڈکس 144 فیصد کی سطح پر پہنچ چکا،کورونا وائرس کے دوران 27 لاکھ افراد کو روز گار فراہم کیا، ہماری برآمدات کا دائرہ 205 ممالک اور علاقوں تک پہنچ چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی پھیلتا پھولتا جا رہا ہے اوریہ دنیا کی دس بڑی معیشتوں کی صف میں شامل ہونے کے لیے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔