• news

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 18 جنوری کو طلب کر لیا ہے جس کے لئے 14نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی، سیاسی، معاشی اور کرونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا۔ جبکہ کابینہ پاکستان میں زائد الوقت مقیم غیر ملکیوں کو ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے فیصلے کرے گی۔ بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ کابینہ میں منظوری کے لئے پیش ہوگا، رولز آف بزنس میں ترامیم کی تجاویز کابینہ میں پیش ہونگی، کے ایس ایس ایل کے سی ای او کی منظوری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن