وقار یونس ‘یونس خان کے مخالف‘مصباح الحق فواد عالم کے خلاف تھے : ہارون رشید
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید نے انکشاف کیا کہ 2016 کے ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی اور وقار یونس ایک پیج پر نہیں تھے ۔ شاہد آفریدی سہیل تنویر کو شامل کرنا چاہتے تھے جبکہ چیئرمین نے سہیل تنویر کا نام ورلڈ کپ فہرست سے کاٹ دیا تھا۔ جب نیوزی لینڈ کی ٹیم 1994 میں پاکستان کے دورے پر آئی تو اس وقت میں بطور سلیکٹر ٹیم سلیکٹ کی یونس خان اور شعیب اختر بھی موجود تھے۔جب راولپنڈی پہنچے تو کال موصول ہوئی کہ سفارشی کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل کیے ہیں، پوچھنے پر یونس خان کا نام لیا۔جواب دیا کہ یہ لڑکا بہت باصلاحیت اور آگے جاکر یہ پاکستان کیلئے کھیلے گا اور وہی ہوا یونس خان نے پاکستان کیلئے پرفارمنس دی اور قیادت بھی کی۔ وقار یونس نہیں چاہتے تھے کہ یونس خان پاکستان کی ٹیم میں کھیلیں۔ مصباح الحق فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کے مخالف تھے اور انہوں نے شرط رکھی تھی کہ اگر فواد عالم کو سکواڈ میں منتخب کیا گیا تو وہ ٹیم کیساتھ مسافر کی حیثیت سے سفر کریں گے۔ بطور چیف سلیکٹر کھلاڑی نہ سلیکٹ کرنے پر مجھ پر فائرنگ کی گئی اور فائرنگ کا واقعہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پیش آیا۔ انہیں من پسند لڑکے ٹیم میں شامل کروانے کیلئے بلینک چیک بھی پیش کیے گئے لیکن انہوں نے ایمانداری سے اپنا کام کیا اور کبھی کوئی رشوت نہیں لی۔ شعیب اختر کو آسٹریلیا سے واپس بلانے کا شہریار خان کا فیصلہ غلط تھا ۔