• news

انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ  پاکستان ‘زمبابوے آج مد مقابل


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر19کرکٹ ورلڈ میں پاکستان اپنا پہلا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں گر وپ اے میں متحدہ عرب امارات نے کینیڈا کو شکست دیدی ۔ گروپ بی میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا ۔ آئرلینڈ نے یوگینڈا کو شکست دیدی ۔ گروپ سی میں زمبابوے نے پاپوا نیو گنی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد زیر کر لیا ۔ گروپ ڈی میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا ۔ آج آسٹریلیا کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں شام چھ بجے مد مقابل ہونگی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن