• news

نااہل حکومت چند ماہ کی مہمان ہے : ندیم صابر چوہدری‘جبران لطیف

 گکھڑ منڈی (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گکھڑ کے صدر ندیم صابر چوہدری ، جنرل سیکرٹری جبران لطیف ، سینئر نائب صدراللہ لوک انصاری اور نائب صدر شاہد اقبال انصاری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ نااہل حکومت چند ماہ کی مہمان ہے اس کے بعدپاکستان مسلم لیگ ن عوام کے ووٹوں سے دوبارہ اقتدار میں آکر دن بدن بگڑتی ہوئی ملکی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔ مہنگائی بیروزگاری اور امن و امان کی بدتر صورتحال نے ثابت کردیا ہے کہ محنت کش عوام سلیکٹڈ حکمرانوں سے جلد از جلد جان چھڑوانا چاہتے ہیں بدقسمتی سے 22 کروڑ عوام پر مسلط کیے گئے موجودہ نااہل حکمرانوں نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام کو فاقوں پر مجبور کررکھا ہے جس سے ملک میں بھوک کے ہاتھوں تنگ غریب عوام میں خود کشیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے لیکن حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، انہوں نے کہا کہ ایسے معلوم ہورہا ہے کہ وقت بہت قریب ہے جب مجبور اور بے بس عوام ان حکمرانوں کو اقتدار سے باہر نکال پھینکنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گے اور محنت کش عوام کے دشمن اس حکومت اور اس کے پالتوں مافیاز کوکرسی اقتدار سے نیچے پھینک دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن