پاکستان کبھی اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں رہا :طاہر مجید
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی )مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے پاکستان اسلحہ کے ڈھیر لگانے کے بجائے اسلحہ کے اعلیٰ معیار اور افواج کی بہترین تربیت ومہارت پر یقین رکھتا ہے پاکستان کبھی اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں رہا جبکہ بھارت دنیا میں جہاں سے بھی ممکن ہوا اسلحہ خرید کر انبار لگا رہا ہے پاکستان کو اس موذی دشمن کے باعث اپنے دفاع پر خصوصی توجہ مبذول کرنا پڑتی ہے، اپنے بیان میں چوہدری طاہر مجید نے کہا پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور افواج پاکستان دشمن کے ہر جارحانہ عمل کا بھرپور جواب دینا جانتی ہے آئندہ بھی ملکی سلامتی و تحفظ کے ہر اقدام پر عوام افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہو گی اور فوج کامورال ہمیشہ بلند رکھے گی، انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی افواج کی اعلیٰ کارکردگی پر فخر ہے جس نے ازلی دشمن بھارت کو ہمیشہ ناکوں چنے چبوائے ہیں۔