پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف کیسز نواز شریف دور میں بنائے گئے: اسلم بلوچ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کرپشن چھپائو اور احتساب سے بچنے کے ایجنڈے پر( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت یکساں سوچ رکھتی ہے ان جماعتوں کی کرپٹ قیادت نے اپنے اپنے ادوار میں ایک دوسرے پر کرپشن کے کیسز بنائے جن کا آج دونوں پارٹیوں کی قیادت کو سامنا ہے تحریک انصاف کی حکومت ان کیسز پر اثر انداز ہونے کی بجائے آئین اور قانون کے مطابق ان کیسز کو نمٹانے کیلئے اداروں کی معاونت کر رہی ہے ، اپنے بیان میں الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف کیسز نواز شریف کے دور میں بنائے گئے اس لئے تحریک انصاف کی حکومت پر زرداری کی تنقید بے جا ہے جبکہ شریف خاندان کے کیسز بھی خود انہی کے دور حکومت میں بنے موجودہ حکومت پر سیاسی انتقامی کاروائیوں کے الزامات حقائق کے منافی ہیں ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی کرپشن پر قابو پانے کی پالیسی کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔