• news

سنی تحریک نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے رہنمائوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کرتے ہوئے اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ سردار محمد طاہر ڈوگر ، شریف الدین قذافی ، صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، قاری ریاض ہزاروی ، شیخ محمد نواز قادری اور پیر سیف اللہ نقشبندی نے کہا کہ اضافہ واپس نہ لیاگیا تو احتجاج عوام کا حق ہے۔پیڑولیم مصنوعات میں اضافہ موجودہ حکومت کی بد ترین کرپشن کی دلیل ہے۔حکمران طبقہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن