حضرت ابو بکر صدیق ؓ کی سیرت و کردار انسانیت کیلئے مینار ہ نور ہے : پیر نصیر احمد قادری
فیروزوالہ( نامہ نگار)بانی تحریک ختم نبوت اور ممتاز عالم دین علامہ الحاج پیر نصیر احمد قادری نے کہا کہ حضرت سید نا ابو بکر صدیق ؓ کی سیرت و کردار انسانیت کے لیے مینار ہ نور ہے ۔ خلیفہ رسول ابو بکر ؓ کی صحابیت اور شرف کی گواہی قرآن کریم نے دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد لبیک یارسول اللہ کامران پارک شاہدرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر علامہ محمد اکرام الحق رضوی ، علامہ مفتی ذبیح اللہ قادری اور سمیع اللہ قادری کے علاوہ دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔