اپوزیشن حکومت نہیں ایک دوسرے کیخلاف لانگ مارچ کر رہی ہے: چوہدری شاہد محمود
فیروزوالہ( نامہ نگار) تحریک انصاف شاہدرہ کے رہنما چوہدری شاہد محمود نے کہاہے کہ اپوزیشن حکومت کیخلاف نہیں بلکہ ایک دوسرے کیخلاف ہی لانگ مارچ کررہی ہے ان کا کوئی بیانہ اور ایجنڈا نہ ہے ۔یہ صرف عمران خان دشمنی پر پارٹی کے اندر اور باہر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں ۔ آئی ایم ایف کے 22 پروگرامز میں سے 13 پروگرام نواز لیگ کے دور میں لائے گئے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو بچانے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس کے بڑے دورس نتائج برآمد ہونگے ۔