• news

منی بجٹ سے مہنگائی کا سونامی عوام کو بہا لے جائیگا: میاں شہباز اصغر

فیروزوالہ( نامہ گار) مسلم لیگ (ن) پی پی 129 کے جنرل سیکرٹری میاں شہباز اصغر مرحبا نے کہا کہ منی بجٹ کی منظوری سے مہنگائی کا سونامی غریب عوام کو خش وخاشاک کی طرح بہا کرجائیگا اوردوسری طرف اس سے خود ایٹمی پاکستان کا بھی اپنے پاؤں پر کھڑ ا ہونا مشکل ہوجائیگا ووٹ کو عزت دو کا بیانہ اب نواز لیگ یا سیاسی جماعتوں کا نہیں بلکہ 22کروڑ عوام کا بیانہ بن گیا ہے اس سے ہی ملک کے اندر حقیقی معنوں میں جمہوریت کی بحالی،آئین وقانون کی حکمرانی اور ووٹ کے تقدس کی بحالی ہے ۔ سپریم کورٹ کی طرف سے عوام کے مسائل حل نہ ہونے پر حکومتی ناکامی کے ریمارکس ایک طرح کی چارج شیٹ ہے حکومت روز اول سے ہی ناکام اور نااہل ثابت ہوئی ہے ہر دن پاکستان کے عوام کیلئے مشکل سے مشکل ثابت ہورہا ہے منی بجٹ کا منظورہونا غریب آدمی کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن