فنانس بل پر اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑی: غلام محی الدین
لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و ممبر کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ حکومت نے فنانس بل کامیابی سے اتحادیوں سے ملکر قومی اسمبلی سے بھاری اکثریت سے منظور کروایا۔ اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑی، یہ صرف شور مچا سکتے ہیں انہیں عوامی مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کی توفیق تک نہ ہوئی، اپوزیشن جماعتوں نے فنانس بل پر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا، قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، غریبوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا، اپوزیشن جماعتیں آئی ایم ایف سے بھیگ مانگ کر اپنے اقتدار کو دوام بخشتی رہیں تب ان کی قومی غیر کہاں تھی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ معاشی دہشتگردی کرتی رہیں۔