حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا کر مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا: سلمان ساجد
علی پورچٹھہ(نامہ نگار )عوام پر پیٹرول بم گرا کر انھیں مزید مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا بجلی کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل ھے یہ بات مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری سلمان ساجد چٹھہ نے علی پور چٹھہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ نااہل حکمران ہر معاملے میں ناکام نظر آ رہے ہیں اس وقت کاشتکاروں کو کھاد نہ ملنے کی وجہ سے سخت مشکلات درپیش ہیں اور گندم کا دارومدار کھاد پر ھے ۔کارنر میٹنگ کا اہتمام ملک محمد آصف نے کیا تھا جس سے میاں محمود اقبال مرزا محمد نواز آصف بشیر بھنڈر سید ظفر علی شاہ مرزا محمد افضل نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں گو کہ ابھی انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے چوہدری سلمان ساجد چٹھہ نے کہا کہ میرے دروازے ہر وقت عوام کے لیئے کھلے ہیں ہر جائز کام کے لیئے میں حاضر ہوں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی موجودہ حکومت ہر روز جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ھے اور شعبے میں ناکام ہو رہی ہے۔