نور محمد ممبر اقتصادی کونسل‘حسنین مہدی سیکرٹری فیڈرل پبلک کمشن‘ صدر نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے بورڈ آف گورنرز کی بھی منظوری دے دی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی نے بلوچستان کے سینئر وزیر برائے فنانس ڈیپارٹمنٹ نور محمد دمر کی بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل تعیناتی، انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔ سابق سفیر جلیل عباس جیلانی، ڈاکٹر رفعت حسین اور ڈاکٹر سلمیٰ ملک بطور ممبر بورڈ آف گورنرز تعینات۔ ممبرز بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی اعزازی بنیادوں پر کی گئی۔ صدر نے سید حسنین مہدی کی بطور سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن بھی تعیناتی کی گریڈ 21 کے افسر سید حسنین مہدی کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے ہے۔ صدر نے یہ منظوریاں آرٹیکل 156 کے تحت دیں۔