بیلاروس کی سرحدوں سے 4000 عراقیوں کی وطن واپسی:وزارت خارجہ
بغداد(این این آئی)عراق نے حالیہ ہفتوں میں یورپی یونین کے رکن ممالک پولینڈ، لِتھوینیا اور لٹویا کے ساتھ واقع بیلاروس کی سرحدوں پر پھنسے ہوئے اپنے قریبا 4000 شہریوں کووطن واپس منتقل کیا ہے۔عراقی وزیرخارجہ فوادحسین نے لِتھووینیا کے ہم منصب کے ساتھ بغداد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 18 نومبر سے عراقی حکومت نے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کے لیے بغداد اوربیلاروس کے درمیان 10 پروازوں کا اہتمام کیا ۔