• news

شیخ الحدیث علامہ عبدالحمید رحمتی سپردخاک جنازے میں ہزاروں افرادکی شرکت


 لاہور ( سپیشل رپورٹر) خیبر پی کے کے نائب امیر شیخ الحدیث علامہ عبدالحمید رحمتی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انہیں پشاور کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے خیبر پی کے کے نائب امیر شیخ الحدیث علامہ عبدالحمید رحمتی کی اندوہناک شہادت اور انکے بھائی کو زخمی کرنے کے واقعات کے حوالے سے صوبائی ناظم ڈاکٹر ذاکر شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور علامہ رحمتی کے سوگورار خاندان کے نام تعزیتی پیغام بھجوایا اور مرحوم کی جماعتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن