افغان صوبہ بغلان میں دھماکہ‘ 2 افراد جاں بحق‘ 2 زخمی
کابل (اے پی پی) افغانستان کے صوبہ بغلان میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ شمالی بغلان میں گزشتہ برسوں کی جنگ سے بچا ہوا ایک دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا‘ 2افراد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ دھماکہ صوبائی دارالحکومت پل خمری شہر کے نواح میں ٹیپہ نوروز کے علاقے میں ہوا۔