اقبال ٹائون میں کانسٹیبل پراسرار طور پر گولیاں لگنے سے جاں بحق
لاہور(نامہ نگار) اقبال ٹاؤن کے علاقے میںپولیس کانسٹیبل پراسرار طور پر گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔کانسٹیبل بشیر احمد نجی یونیورسٹی میں سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ کانسٹیبل کو دو گولیاں لگیں واش روم میں مردہ حالت میں پایا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق کانسٹیبل بشیر احمد واش روم گیا تو فائرنگ کی آواز سنائی دی ۔ پولیس نے خودکشی،قتل سمیت مختلف پہلوؤں پرتفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول بشیر احمد کو دو گولیاں پیٹ میں لگی ہیں، اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔