فیصل آباد: رشتہ دار نے خالہ اور بھانجی کو گلا دبا کر قتل کردیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ منصور آباد کے علاقہ عبداللہ پور میں پُراسرار حالات میںخالہ اور بھانجی کو کیبل تار سے گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ جبکہ ایک بچے نے بھاگ کر جان بچائی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 خدیجہ اور 11 سالہ زینب کو رشتہ دار شعیب نے قتل کیا۔ جسے عوام نے بھاگتے ہوئے پکڑ کر پولیس کے سپرد کر دیا۔ مقتولہ خدیجہ ملزم کی سالی اور زینب ہم زلف کی بیٹی ہے۔ ملزم نے زینب کے 7 سالہ بھائی فیضان کو بھی دھاتی تار سے قتل کرنے کی کوشش، فرانزک سائنس ایجنسی اور کرائم سین یونٹ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرشواہد جمع کر لئے۔ ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔