عقیدۂ ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے عقیدۂ ختم معصومیت کا تحفظ ناگزیر ہے:اشرف جلالی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ عالم ربانی نبوی وراثت کا حامل ہونے کی وجہ سے دین پر حملہ آور قوتوں سے ہمہ وقت نبرد آزما رہتا ہے۔ بدی سے کمپرو مائز کرنا علمائے حق کا شیوہ نہیں۔ عقیدۂ ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے عقیدۂ ختم معصومیت کا تحفظ ناگزیر ہے۔ اعتقادی درستگی اور نظریاتی پختگی کے بغیر کسی میدان میں بھی حقیقی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی۔علماء پر لبرل ازم کے حملے سے دن بدن صلح کلیت جنم لے رہی ہے۔