• news

ایشین روئنگ ورچوئل انڈور چیمپئن شپ ، پاکستان کے گولڈ اور سلور میڈل 


لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے ایشین روئنگ ورچوئل انڈور چیمپئن شپ میں گولڈ اور سلور میڈل جیت لئے۔پاکستان کی روئنگ ٹیم نے ہلکے وزن کی مردوں اور اوپن ویٹ مردوں کی کیٹیگریز میں ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا ۔علی سلیمان ولد ذوالفقار علی گھمن نے لائٹ ویٹ مردوں کی کیٹیگری میں فتح حاصل کی۔احمد عزیزنے اوپن ویٹ مین کیٹگری میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان روئنگ فیڈریشن کے صدر رضوان الحق نے ایونٹ میں قومی کھلاڑیوں کی فتح کی کارکردگی کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن