لاہور قلندر نے بہت کھلاڑی قومی ٹیم کو دیئے،عاطف رانا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سی ای او لاہور قلندرعاطف رانا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں ہماری ٹیم اس مرتبہ اچھا کھیل پیش کرے گی ۔ شاہین آفریدی کی قیادت میں ٹیم اچھا کھیلے گی۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس اچھی رہی ہے ۔پرفارمنس کی وجہ سے لیگ کو فائدہ ہو رہاہے ۔ کوویڈ کی موجودہ صورتحال میں امید ہے کہ پی ایس ایل کے میچز لاہور میں بھی ہوں گے ۔ لاہور کے فینز کے سامنے کھیلنے کا اپنا مزہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرمنافع میں رہی ہے بہت کھلاڑی ٹیم کو دئیے ہیں ۔ رمیز راجا کی وجہ سے معاملات بہت بہتر ہو رہے ہیں۔ شاہین آفریدی قیادت کی صلاحیت رکھتے ہیں انہیں موقع دینا بہت ضروری تھا ۔ ہماری تمام نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں مکمل سپورٹ کریں گے۔ دوسری جانب فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سو فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کی ہے ۔ مجھے کپتانی کا موقع دیا گیا ہے توقعات پر پورا اتروں گا ۔ ٹیم کو ساتھ لے کر چلوں گا کوشش ہو گی کھلاڑی اچھا پرفارم کریں۔