• news

انڈر 13، 16 ٹورنامنٹس  ملتوی ہونا باعث شرم ہے: نعمان بٹ 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر نعمان بٹ نے کہا ہے کہ انڈر 13، انڈر 16 ٹورنامنٹس کا ملتوی ہونا باعث شرم ہے۔ کھلاڑیوں پر پابندیاں لگانے سے پہلے اس بدانتظامی کے ذمہ دار افسران کو عہدوں سے ہٹایا جائے، یہ صرف عمروں کی تصدیق کا معاملہ نہیں ہے، ٹورنامنٹ کا ملتوی ہونا بورڈ حکام کی عدم دلچسپی اور غیر پیشہ وارانہ رویے کا اظہار ہے۔جو لوگ بچوں کی کرکٹ کو بہتر انداز میں نہیں کروا سکتے ان کے حوالے سینئر کرکٹ کیسے کی جا سکتی ہے۔ گذشتہ تین برس میں ملکی کرکٹ میں ایسی کئی مثالیں ملتی ہیں جہاں آفیشلز کی غلطیوں کی سزا کھلاڑیوں کو ملتی رہی ہے۔ جب سلیکشن ہو رہی تھی اس وقت کوچز کہاں تھے، اگر عمر کی تصدیق پہلے کی گئی تھی تو اب کیوں دوبارہ یہی عمل دہرایا جا رہا ہے۔  

ای پیپر-دی نیشن