پنجاب گیمز، 30ہزار سے زائد کھلاڑیوں کے ٹرائلز
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیراہتمام 24جنوری سے شروع ہونیوالی 73ویں پنجاب گیمز کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز پنجاب کے تمام ڈویژنز میں جاری ہیں، اب تک 30ہزار سے زائد مردوخواتین کھلاڑی مختلف کھیلوں کے لئے ٹرائلز دے چکے ہیں۔