کرونا کی پھرکرکٹ بورڈ میں انٹری،10ملازمین وائرس کا شکار
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپرلیگ کے آغاز میں چند دن باقی ہیں لیکن اس سے پہلے کرونا وائرس نے ایک بار پھر کرکٹ بورڈ میں انٹری دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر قذافی سٹیڈیم میں اب تک مجموعی طورپر دس کوویڈ کیسز پازٹیو کی نشاندہی ہوئی ہے۔ کوویڈ پازٹیو کیسز میں زیادہ تر چھوٹے درجے کا سٹاف شامل ہے۔پی سی بی کے مطابق سٹاف کے پانچ افراد کے کوویڈ پازیٹو ٹیسٹ آئے ہیں ، پانچ گراونڈ سٹاف کے بھی ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں ۔تمام افراد کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے ،گزشتہ ہفتے چار ملازمین کے کوویڈ پازیٹو رپورٹس پر بورڈ نے تمام سٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ کرائے تھے، سب کیسز کی رپورٹس ملا کرمجموعی طورپر دس افراد ایسے ہیں جن کی رپورٹس پازٹیو آ چکی ہیں۔پی سی بی کے ایک عہدیدار نے کوویڈ کیسز پازٹیو کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ جن ملازمین کی رپورٹس پازیٹو آئی تھیں، وہ اس وقت اپنے گھروں پر ہی قرنطینہ کررہے ہیں۔ جبکہ دفتر میں بھی کوویڈ پروٹوکولز کو سختی سے عمل کرنے کی ہدایات پہلے سے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔