پی سی بی نے انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس معطل کردئیے
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی اور ملتان میں جاری نیشنل انڈر 13 اور نیشنل انڈر 16 ٹورنامنٹس معطل کردئیے ہیں۔ معطلی کی وجہ کراچی اور ملتان میں جاری ٹورنامنٹس میں زائد العمر کھلاڑیوں کی شرکت ہے۔ انڈر 13 اور انڈر 16 کے ٹورنامنٹس پی سی بی کے پاتھ ویز پروگرام کا اہم جزو ہیں، لہٰذا ان ٹورنامنٹس کی ساکھ کو بچانے کے لیے صرف مستحق کھلاڑیوں کو ہی کھیلنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔