محنت کشوں کے مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل کیے جائینگے:محمود علی کاظمی
فیروز والہ (نامہ نگار )ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائز اولڈ ایچ بینی فٹس ایجنل آفس شاہدرہ محمود علی کاظمی نے کہا کہ محنت کشوں کے مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمود علی کاظمی نے کہا کہ ہمیشہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے فرائض پوری لگن سے کوشش کی ہے ۔میرے ادارے میں مزدوروں کیلئے دروازے ہر وقت کھلے ہیں کسی کی حق تلفی نہیں ہو گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ آفیسر سید ظفر عباس بھی موجود تھے۔