کسان کمرتوڑ مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کررہے ہیں: امان اﷲچٹھہ
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)کسان بورڈ پاکستان کے نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ جہاں عام اشیائے ضرورت کی مزید مہنگائی کا باعث ہے وہاں زراعت پر بم شیل گرانے کی مترادف ہے۔جو پہلے ہی شدید ابتری کا شکار ہے۔انہوںنے کہا کہ کھاد اوربجلی کی کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف کسان ملک بھر میں احتجاج کررہے ہیںاور اب ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ سے ٹریکٹر ٹیوب ویل چلا نا بھی محال ہوجائے گا۔