• news

پاکستان واحد ملک جہاں دودھ ،پانی سرعام جعلی بکتے ہیں:بشارت جسپال

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما بشارت جسپال نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں دودھ اور پانی سرعام جعلی بکتے ہیں اور جعلسازوں کے خلاف قانون حرکت میں نہیں آتا، پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کی رپورٹ چشم کشا بھی ہے اور شرمناک بھی۔ پی آرسی ڈبلیو آر نے منرل واٹر فروخت کرنے والی 16کمپنیوں کے پانی کو مضر صحت قرار دیا ہے اس کے باوجود انتظامیہ کی ملی بھگت سے یہ کمپنیاں انسانی جان سے کھیلنے کے ساتھ ساتھ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن