شیخوپورہ میں ترقی ‘ خوشحالی کی نئی راہیں کھلیںگی : رہنما تحریک انصاف
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ خالد محمودکی طرف سے شیخوپورہ میں 50 کروڑ کی لاگت سے نئے رنگ روڈ کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے پر تحریک انصاف کے رہنمائوں میاں تیمور خالد ،چودھری یاسر اقبال گوپے را، حاجی غلام نبی ورک ، میاںافضال حیدر، اقبال شیخ ، میاں منیر ، سردار ریاض ڈوگر، توصیف سلیم ،چودھری شہروز گجرودیگر نے خوشی کااظہار کرتے اس منصوبہ کو شیخوپورہ کی معاشی ترقی کا زینہ قرار دیا اور کہا ہے کہ اس سے شیخوپورہ میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیںگی اور دوسری طرف اس سے اندرون شہر ٹریفک کا دبائو اوربہائو بھی کم ہوجائیگا یہ تحریک انصاف کی حکومت کا نئے سال کے موقع پر شیخوپورہ کے عوام کیلئے تحفہ ہے ۔ شیخوپورہ کے عوام کا ایک درینہ مطالبہ تحریک انصاف کی حکومت نے پورا کردیا ہے نئے رنگ روڈ کے منصوبہ سے قرب وجوار کی سینکڑوں آبادیوں کو آمد ورفت میںآسانیاں ، زرعی اجناس کی منڈیوں میں بروقت فراہمی میںبڑی مددملے گی اس منصوبہ کے بعد بہت جلد 90کروڑ کی لاگت سے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رسولنگر ریلوے انڈر پاس کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا جائیگا جبکہ 40 کروڑ کی لاگت سے شہرمیں نئے سیوریج سسٹم کا منصوبہ بھی رواں سال میں شروع ہوجائیگا۔