کاہنہ: شہری کو ٹ لکھپت اور کاہنہ کی ٹریفک روانی میں مصروف
کاہنہ( نامہ نگار) ٹریفک سیکٹر کو ٹ لکھپت اور ٹریفک سیکٹر کاہنہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے میں ناکام شہری پورا دن اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک بحال رکھنے میں مصروف ناجائز پارکنگ سٹینڈ ز نے فیروز پور روڈ کی خوبصورتی کو گہنا دیا۔ شہریوں کا سی ٹی او لاہور سے ٹریفک سیکٹرکوٹ لکھپت اور ٹریفک سیکٹر کاہنہ کی نااہلی کی وجہ سے بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ چونگی امرسدھو ،شنگھائی پل اطراف کی سڑکیں کچا جیل روڈ ،کاہنہ ،گجومتہ میٹرو سٹیشن ،رنگ روڈ رائونڈ آبائوٹ ،کاچھا موڑ، مالمو کٹ، پانچ نمبر سٹاپ،اٹھائیس نمبر سٹاپ،پرانا کاہنہ ،پاڑواں تھہ ،صوا آصل و دیگر سڑکوں پر ٹریفک سیکٹر کوٹ لکھپت اور ٹریفک سیکٹر کاہنہ کی نااہلی سے تمام دن ٹریفک بلاک نے شہریوں کی معمولات زندگی کو شدید متاثر کر دیا۔ ٹریفک کی روانی میں ناجائز بنے پارکنک سٹینڈز سے بنی رکاوٹوں نے آئے روز حادثات میں اضافہ اور لڑائی جھگڑوں کا باعث ہے۔ ٹریفک سیکٹر انچارجوں کی طرف سے ٹریفک بحالی میں عدم دلچسپی سے ٹریفک روانی کے معاملات گمبھیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔ شہریوں نے سی ٹی او لاہور سے ٹریفک سیکٹر کاہنہ کی نااہلی کا فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔