• news
  • image

’’نوائے عاجز‘‘

ڈاکٹر ریاض چوہدری عاجز سعودی عرب کی معروف ادبی تنظیم حلقہ فکر و فن سعودی عرب کے صدر ہیں۔ ان کی دوکتابیں ’’خوشبو کے جھونکے ‘‘ اور شعری مجموعہ ’’آبِِِِِ نیساں‘‘عوام میں مقبولیت حاصل کرچکی ہیں جبکہ ’’نوائے عاجز‘‘ ان کی تیسری کتاب ہے جس کا انتساب ڈاکٹر صاحب نے کشمیری آزادی کے لیے سرگرم مقبوضہ کشمیر کے معصوم شہریوں اور جنگ آزادی کے ان مجاہدین کے نام کیاہے جو عرصہ دراز سے بھارتی فوج کی بربریت اور دہشت گردی کا شکار ہیں۔
’’نوائے عاجز میں113 غزلیں،نظمیں اور رباعیات شامل ہیں۔ کشمیر کے موضوع پر کلام بھی کتاب میں موجود ہے۔ ڈاکٹر ریاض عاجز سعودی عرب میں بیٹھ کر اردو ادب کے لیے لازوال خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ علمی،ادبی اور سماجی حلقوں کی ہر دلعزیز شخصیت ڈاکٹر محمد ریاض عاجز کی شاعری پر مشتمل یہ کتاب قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے شائع کی ہے۔ جس کے چیئر مین علامہ عبدالستار عاصم نے اپنے ادارے سے اچھی اور خوبصورت کتابیں شائع کرنے کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے’’نوائے عاجز‘‘ کو عمدہ کا غذ،معیاری طباعت اور مضبوط جلد کے ساتھ ساتھ خوبصورت سرورق کا اہتمام کیاہے جو کتاب کی دلکشی میں اضافے کا باعث ہے۔حصول کتاب کے لیے قلم فاؤنڈیشن انٹر نیشنل کے دفتر واقع یثرب کالونی بینک سٹاپ روڈ لاہور سے یا موبائل فون 0300-0515101 پر کال کرکے رابظہ کیا جاسکتاہے۔ (تبصرہ :ڈاکٹر سلیم اختر)

epaper

ای پیپر-دی نیشن