• news

چشتیاں کے مسائل سے چشم پوشی کیوں؟

 مکرمی ہم پنجاب کے پسماندہ ترین علاقہ چشتیاں ضلع بہاول نگر جنوبی پنجاب کے رہائشی ہیں۔ اور تین چار مسائل کے مناسب حل کے لیے گذشتہ ایک سال سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ضلع بہاولنگر جو ضلعی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں کی خدمت میں درخواستیں دے رہے ہیں مگر ہماری شنوائی نہیں ہورہی اور ہمارے مسائل بدستور قائم ہیں۔ آپ سے گذارش ہے کہ آپ اپنے روز نامہ کے توسط سے ہمارے مسائل اجاگر کریں تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ضلعی ڈپٹی کمشنر کی آنکھیں کھل سکیں۔ یہاں دو درخواستیں بھی لف ہذا ہیں جو ان دونوں کو ارسال کردی گئی ہیں۔ ہمارے محلہ کے اہم اور بنیادی مسائل درج ذیل ہیں،اول گلی میں 50/kw کا ٹرانسفارمربمع ایک عدد بجلی کا پول۔پول اور ٹرانسفارمر نصب نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے گھروں کے میٹر نہیں لگ رہے اور دوسرا 200فٹ لمبی نئی پانی کی پائپ لائن تاکہ اہل محلہ کو صاف و ستھراپانی مل سکے اس کے علاوہ 200 فٹ لمبی تنصیب ٹف ٹائل تاکہ محلہ کی گلی میں پھسلن دور ہوجائے اور گہرے کھڈے ختم ہو سکیں۔ (دعاگو۔سعیداحمد نظامی ناصر آباد گلی نمبر01 نزد مسجد فریدی چشتیاں )

ای پیپر-دی نیشن