• news

کورونا ویکسی نیشن میں نارووال کااعزاز

مکرمی! پنجاب حکومت کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں سب سے آگے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بہترین اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، پنجاب میں سات کروڑ افراد کو کرونا ویکسین لگائی جاچکی ہے، پاکستان میں کرونا وائرس کے خاتمہ کے لیے سائنو ویک چینی کمپنی سے تیار کردہ کی دو ڈوز افراد کو لگائی جا رہی ہے۔ حکومت پنجاب نے پاکستان کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف پورا کرنے کے لیے ریڈ ریچ ایوری ڈور کرونا کا آغاز کیا جس میں مہم کے فیز1 میں پنجاب بھر میں نارووال نے تیسری پوزیشن حاصل کی جو کہ اہل نارووال کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے ڈپٹی کمشنر نارووال میڈم نبیلہ عرفان کو ریڈ ریچ ایوری ڈور کرونا ویکسینیشن مہم میں صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اسلام آباد کے زیراہتمام منعقدہ خصوصی تقریب میں ڈپٹی کمشنر میڈم نبیلہ عرفان سمیت محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے خصوصی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اس مہم کے دوران خود بھی ویکسین لگوائیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں تاکہ اس موذی مرض سے بچاؤ ممکن بنایا جاسکے۔ اس کے ساتھ ۔انہوںنے نارووال میں عوام کو کرونا کی پہلی اور دوسری ڈوز لگوانے کے 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگانے کے لیے بھی اپیل کی ہے۔(مبین طاہر،نارووال)

ای پیپر-دی نیشن