مریم صفدر ، بلاول کی سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر منافقت پر ختم ہوتی ہے:رقیہ رمضان
لاہور( لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف کی مرکزی رہنما رقیہ رمضان ایڈوکیٹ نے کہاکہ مریم صفدر اور بلاول زرداری کی سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر منافقت پر ختم ہوتی ہے۔ الزام تراشی اور منفی پروپیگنڈا کرناا ن کا وطیرہ ہے جس کا تحریک انصاف ہر فورم پر ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ مریم اور بلاول قوم سے جھوٹ بولنے کی بجائے اپنے اپنے والد کی کرپشن اور لوٹ مار کا قوم کو جواب دیں۔ ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے مگر ن لیگ اورپیپلز پارٹی کا کام صرف ملکی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرناہے۔