• news

تحریک آزادی کشمیر، نظریہ پاکستان کے حوالے سے نوائے وقت کی خدمات اعلیٰ ہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر

جدہ (امیر محمد خان سے) تحریک آزادی کشمیر اور نظریہ پاکستان کے حوالے سے نوائے وقت کی خدمات اعلیٰ ہیں یہ بات آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی نے جدہ میں تیمور شاہد ملک کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بات کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کشمیر کی جدوجہد میں حکومت پاکستان تمام عالمی اداروں میں اپنی بھرپور سفارتی کوششیں کر رہی ہے اور کشمیر کا مقدمہ ہیش کررہی ہے عبدلقیوم نیازی نے کہا کہ بھارت کی چالاکیوں کے باوجود پاکستان کے دوست ممالک بشمول کشمیر چین اور اب افغانستان کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان عوام بہادر ہیں غیر ملکی عمل دخل سے پاک ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے تمام اسلامی ممالک کوشش کررہے ہیں اسی طرح آزادی کشمیر کیلئے مسلم امہ کو اپنا کردار کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن