لاہور میں سپر کرنل چاول 8 ٹوٹا 10 روپے کلو مہنگا
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں پرچون سطح پر ایک کلو سپرکرنل چاول اور ٹوٹا چاول کی قیمت میں 8روپے سے 10روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ جس سے سپرکرنل چاول 148 روپے کلو سے بڑھ کر 156، درجہ دوم سپرکرنل چاول 130 روپے کلو سے بڑھ کر 138 روپے، ٹوٹا چاول 10 روپے اضافہ سے 90 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔ جبکہ سپرکرنل چاول کی 50کلو بوری کا ریٹ 400 روپے بڑھ گیا۔ جس سے سپرکرنل چاول 7400 سے بڑھ کر 7800 روپے ہوگیا۔ درجہ دوم سپرکرنل چاول کی بوری6500 روپے سے بڑھ کر6900 روپے ہوگئی اور ٹوٹا چاول کی بوری 4000روپے سے بڑھ کر 4500روپے کی ہو گئی ہے۔