• news

فنکار معاشرہ کا مثبت چہرہ سامنے لانے میں اہم کردارکرتے: پرویز الٰہی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی  پرویزالٰہی سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ فنکار کسی بھی معاشرے کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستانی فنکاروں کی بدولت وطن عزیز کا نام دنیا کے کونے کونے تک پہنچا، شازیہ منظور بھی انہی فنکاروں میں سے ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کا نام دنیا میں عزت و احترام سے لیا جاتا ہے۔ شازیہ منظور نے کہا کہ ریسکیو 1122 آپ کا وہ کارنامہ ہے جو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر گلوکارہ نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان مکمل ہونے پر سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں شازیہ منظور نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان کا دورہ بھی کیا۔ دریں اثناء پنجاب اسمبلی  نے ن لیگی ایم پی اے بلال یاسین کو ٹیلیفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ای پیپر-دی نیشن