• news

آٹا چینی کھاد بحران سے حکمرانوں کی نا اہلی واضح ہو چکی : رشید احمد

الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) ملک میں سنگین مالی و اقتصادی بحران پیدا کر دیا گیا ہے ۔ حکمران مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام سے دووقت کی روٹی بھی چھین رہے ہیں جبکہ آٹا چینی کھاد کے بحران نے حکمرانوں کی نا اہلی عیاں کر دی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں ایڈووکیٹ اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد خاں ایڈووکیٹ نے میڈیاسے گفتگو کرتے کیا ملک رشید احمد خاں نے کہا کہ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان سمیت ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے غریب عوام بے موت مرنے پر مجبور ہو چکے ہیں یہاں تک کہ حکومتی پارٹی کے ارکان پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شریک ہو رہے ہیں اس سے بڑھ کر حکومتی ناکامی کااورکیا ثبوت ہو سکتا ہے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کر کے دوبارہ اقتدار سنبھال کر ملک کو تباہی سے بچائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن