• news

اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف ہی لانگ مارچ کررہی ہے:ساجد علی

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن حکومت کیخلاف نہیں بلکہ ایک دوسرے کیخلاف ہی لانگ مارچ کررہی ہے ان کا کوئی بیانہ اور ایجنڈا نہ ہے یہ صرف عمران خان دشمنی پر پارٹی کے اندر اور باہر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ررانا ساجد علی شوکت اور رانا ماجد علی شوکت نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے 22 پروگرامز میں سے 13 پروگرام نواز لیگ کے دور میں لائے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو بچانے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس کے بڑے دورس نتائج برآمد ہونگے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے کروناکے بعد سانحہ مری پر منفی سیاست کرکے اپنی رہی سہی ساکھ بھی ختم کر لی ہے، کرپٹ اپوزیشن کی حقیقت کا عوام کو بخوبی اندازہ ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عوامی مفاد پر ترجیح دی ہے، آئندہ الیکشن میں کرپٹ اپوزیشن کا صفایا ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ جماعتوں نے ہمیشہ خدمت کی آڑ میں صرف لوٹ مار کی ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اداروں کو مضبوط کرنے کی بجائے کھوکھلا ۔

ای پیپر-دی نیشن