تاریخ ساز منصوبوں کی بنیاد رکھ دی ہے:چوہدری صدیق
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے81چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر شہریوں کے مسائل سننے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آنے والی نسلوں کو تابناک مستقبل دینے کے حامل تاریخ ساز منصوبوں کی بنیاد رکھ دی، پانچ دہائیوں بعد درجنوں چھوٹے بڑے ڈیمز تکمیل کے مراحل میں ہیں تاکہ آئندہ سالوں میں آنے والے ممکنہ پانی کے بحران کا سدباب کیا جا سکے اور زراعت کو وافر پانی اور صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کر کے معاشی دھارے کو رواں رکھا جا سکے۔ لیڈر الیکشن کا نہیں آنے والی نسلوں کا سوچتا ہے اور پاکستان کو وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں ایسا لیڈر مل چکا ہے جو کہ دیرپا اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے والے منصوبوں پر شبانہ روز کام کر رہا ہے تاکہ معیشت مستقل طور پر مستحکم رہ سکے اور عوام کئی دہائیوں تک ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔